حیدرآبادمیں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی نے 5 جانیں لے لیں

Nov 04, 2025 | 22:51:PM
حیدرآبادمیں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی نے 5 جانیں لے لیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدحسن خان) حیدرآباد میں ڈینگی مزید خطرناک صورتحال اختیار کرگیا،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی نے 5 جانیں لے لیں۔ 

حیدرآباد میں ڈینگی سے اموات کی تعداد 32 ہوگئی ،لطیف آباد یونٹ نمبر11میں 41 سالہ محمد فہیم اور 55 سالہ شمیم شیخ ڈینگی سے جاں بحق ہوئے،ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں میں لطیف آباد یونٹ 4 کی رہائشی 60 سالہ  سکینہ، یونٹ نمبر 6کے رہائشی شفیع محمد اور 1 خاتون شامل  ہیں۔ 

علاوہ ایں،حیدرآباد میں ڈینگی کے 713 مزید نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

یہ بھی پڑھیں :  چار وزراء سے پرو چانسلر کا عہدہ واپس، اسماعیل راہو سرکاری جامعات کے پرو چانسلر ہوں گے