کرکٹ ورلڈکپ:آسٹریلیا نے میچ جیت لیا، انگلینڈ شکست کیساتھ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا

Nov 04, 2023 | 22:00:PM
کرکٹ ورلڈکپ:آسٹریلیا نے میچ جیت لیا، انگلینڈ شکست کیساتھ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے ایک میچ کا نتیجہ سامنے آگیا، آسٹریلیا نے دفاعی چیمئپن انگلینڈ کو شکست دیکر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 33 رنز سے شکست دیدی،آسٹریلیا کے 287 رنز کے تعاقب میں انگلش ٹیم 253 رنز بنا سکی، بین سٹوکس 64 ، ڈیوڈمالان 50 اور معین علی نے 42 رنز سکور کئے ،ایڈم زمپا نے 3 ،مچل سٹاک اور پیٹ کمنزنے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
آسٹریلیا نے پہلے کھیلے کر 286 رنز بنائے تھے،لبوشین71 ، کیمرون گرین 47 اور اسمتھ 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،کرس ووکس نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
آسٹریلیا کی ٹیم7 میچز میں 10 پوائنٹس کیساتھ تیسری پوزیشن پر آگئی،انگلینڈ چھٹی شکست کیساتھ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کیخلاف شاندار کارکردگی، فخرزمان کیلئے لاکھوں روپے انعام کا اعلان