آج میرا لکی دن ہے، فخر زمان کا بیان

Nov 04, 2023 | 19:29:PM
آج میرا لکی دن ہے، فخر زمان کا بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ون ڈے ورلڈ کپ کے 35 ویں میچ میں فخر زمان کی دھواں دھار بیٹگ نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈ کپ کے 35 ویں میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو  ناقابل یقین شکست دے دی۔

نیوزی لینڈ کیخلاف شاندار کارکردگی کے بعد فخر زمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  401 رنز کا ہدف ملا تھا ، اتنے بڑے ہدف کیلئے ہمیں جارحانہ کھیلنا تھا ، آج میرا لکی دن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ آگے کے لئے پر امید ہیں کہ اچھا ہی ہو گا۔

خیال رہے کہ فخر زمان نے 81 گیندوں پر 126 رنز جبکہ بابر اعظم 66 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر جیت میں مرکزی کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ورلڈ کپ: پاکستان نیوزی لینڈ میچ کا فیصلہ سنا دیا گیا