ورلڈ کپ: پاکستان نیوزی لینڈ میچ کا فیصلہ سنا دیا گیا

Nov 04, 2023 | 19:03:PM
ورلڈ کپ: پاکستان نیوزی لینڈ میچ کا فیصلہ سنا دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(افضل بلال) ون ڈے ورلڈ کپ کے 35 ویں میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی, ڈک ورتھ لوئس میٹھڈ کے تحت پاکستان 21 رنز سے جیت گیا.پاکستان کے 8 میچرز میں 4 کامیابیوں کے بعد 8 پوائنٹس ہوگئے،پاکستان کی چوتھی کامیابی کے بعد سیمی فائنل کی امیدیں برقرار ہیں۔نیوزی لینڈ کا 8 پوائنٹس کیساتھ چوتھا نمبر، رن ریٹ میں پاکستان سے آگے ہے، پاکستان پوائنٹس ٹیبل میں 5 ویں نمبر پر آگیا اور افغانستان سے پانچویں پوزیشن چھین لی۔

بھارت میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈ کپ کے 13 ویں ایڈیشن کے 35 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 401 رنز سکور بنائے، ہد ف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم نے 21.3 اوورز میں 160 رنز سکور بنا لئے تو بارش کے باعث میچ روک دی گیا، پارش تھمنے پر میچ 41 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔

بارش کے تھمتے ہی میچ دوبارہ شروع ہوا تو پاکستانی ٹیم کو ڈی ایل ایس کے تحت 41 اوورز میں جیت کے لئے 340 رنز کا ہدف دے دیا گیا، میچ دوبارہ شروع ہوا تو صرف 2 اوورز ہی ہو پائے اور بارش کے باعث ایک بار پھر میچ کو روک دیا گیا، بارش کے نہ رکنے کے باعث پاکستان کو میچ میں فاتح قرار دیا گیا۔

پاکستان ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 21 رنز آگے تھا، میچ شروع نہ ہونے پر پاکستان 21 رنز سے جیت گیا, فخر زمان نے 81 گیندوں پر 126 رنز جبکہ بابر اعظم 66 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر جیت میں مرکزی کردار ادا کیا۔

دیگر کیٹیگریز: کرکٹ ورلڈ کپ - کھیل
ٹیگز: