اسلام آباد ایئرپورٹ پر خاتون مسافر کو 40 لاکھ روپے مالیت کی اشیاء واپس کردی گئیں

Nov 04, 2023 | 13:03:PM
اسلام آباد ایئرپورٹ پر خاتون مسافر کو 40 لاکھ روپے مالیت کی اشیاء واپس کردی گئیں
کیپشن: اسلام آباد ایئرپورٹ پر خاتون مسافر کو 40 لاکھ روپے مالیت کی اشیاء واپس کردی گئیں
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) اسلام آباد ائرپورٹ پر خاتون مسافر کو اس کا 40لاکھ روپے مالیت کی اشیاء واپس کردی گئیں۔

خاتون مسافر ای آر 502 پرواز سے کراچی سے اسلام آباد پہنچی تھیں، مسافر لیول ٹو پر واقع بیبی چینج روم میں بیگ بھول گئیں تھیں، خاتون سینیٹری اٹینڈنٹ محترمہ صوبیہ آصف نے بیگ ملنے پر بیگ ٹرمینل مینیجر ارائیول کے حوالے کیا، ٹرمینل مینیجر نے مذکورہ بیگ کو سی اے اے لوسٹ اینڈ فاؤنڈ سیکشن آفس میں جمع کرایا۔

یہ بھی پڑھیں: حقیقت کھل گئی,بیٹے نے خودکشی نہیں کی، مولاناطارق جمیل کا اہم بیان سامنے آ گیا

بیگ میں 110 برطانوی پاونڈ،  22 ہزار 830 روپے نقدی، 10 تولہ سونا، 2 موبائل اور لیڈی سوئس واچ پائی گئی، اگلے ہی دن اسلام آباد ایئرپورٹ سے رابطہ کرنے پر بیگ اطمینان کے بعد مسافر کے حوالے کردیا گیا، خاتون مسافر نے سول ایویشن عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی ایمانداری کی تعریف کی۔