ایئرفورس ٹریننگ بیس میانوالی پر امن دشمنوں کا وار ناکام، کلیئرنگ آپریشن مکمل، 9 دہشتگرد ہلاک

Nov 04, 2023 | 10:09:AM
ایئرفورس ٹریننگ بیس میانوالی پر امن دشمنوں کا وار ناکام، کلیئرنگ آپریشن مکمل، 9 دہشتگرد ہلاک
کیپشن: میانوالی: ایئرفورس ٹریننگ ایئربیس پر حملہ،پاک فوج کا  منہ توڑ جواب،9 دہشتگرد ہلاک
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سکیورٹی فورسز نے پاکستان ایئرفورس ٹریننگ ایئربیس میانوالی پر پاک فوج نے دہشتگردوں  کو حملے کا  منہ توڑ جواب دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ کلیئرنگ اور کومبنگ آپریشن مکمل کرلیا ہے اور اس دوران تمام 9 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے جب کہ ائیر بیس پر ناکام حملے کے بعد محلقہ علاقوں میں کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر کلیئر نس آپریشن کیا گیا۔

دہشتگردوں نے علی الصبح میانوالی ایئربیس پر حملے کی کوشش کی ، ایئربیس پر متعین دستوں نے فوری اور موثر کارروائی کر کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، کارروائی کے دوران 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا.

یہ بھی پڑھیں: رہائی مل گئی

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ حملے میں پی اے ایف کے فنکشنل آپریشنل اثاثوں میں سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، دہشتگردوں کے ناکام حملے میں 3 گراؤنڈ کیے گئے طیاروں کو معمولی نقصان پہنچا اور تینوں طیارے نان آپریشنل تھے۔

آپریشن کا فوری، پیشہ ورانہ اختتام امن دشمنوں کے لیے یاد دہانی ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج چوکس رہتی ہیں، پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی خطرے سے وطن کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے پسنی سے اورماڑہ جانے والی سکیورٹی فورسز کی دو گاڑیوں پر دہشتگردوں کے حملے میں 14 فوجی جوان شہید ہوگئے تھے۔