عمران خان پر قاتلانہ حملہ کا مقدمہ درج نہ ہو سکا

Nov 04, 2022 | 21:02:PM
تحریک انصاف کے چیئرمین، عمران خان، قاتلانہ حملہ، ایف آئی آر، درخواست،
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملہ کےخلاف تھانہ سٹی وزیرآباد میں درخواست دے دی گئی،وقوعہ کو ہوئے تیس گھنٹے گزرنے کے باوجود مقدمہ درج نہ ہو سکا۔
مقدمہ کے اندراج کیلئے دو گھنٹے سے پی ٹی آئی رہنما تھانہ میں موجودہیں،پی ٹی آئی کی طرف سے وی وی آئی پیز کےخلاف مقدمہ کے اندراج کی درخواست دی گئی ہے، انصاف لائرز فورم کے وکلا بھی تھانے میں موجودہیں۔
ذرائع کے مطابق مقدمہ کے اندراج میں تاخیری حربے استعمال کئے جا رہے ہیں،اہم شخصیات کے نام مقدمہ کے اندراج میں شامل ہیں، ذرائع کے مطابق پولیس کاکہناہے کہ کچھ نام نکالیں تب ایف آئی آر درج ہو گی ۔

یہ بھی پڑھیں: سابق نگران وزیراعظم سردار میر بلخ شیرمزاری انتقال کرگئے