سلیکٹ یو ایس اے سمٹ امریکہ میں سرمایہ کاری کے فروغ کا اہم ترین ایونٹ ہے؛ نیٹالی بیکر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس ) پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکرنے کہا ہے کہ امریکہ میں سرمایہ کاری کے مواقع کا آغاز سلیکٹ یو ایس اے انویسٹمنٹ سمٹ سے ہوتا ہے،یہ صرف کانفرنس نہیں بلکہ امریکی قیادت سے براہ راست روابط کا بہترین موقع ہے۔
اپنے بیان میں نیٹالی بیکر کا کہنا تھا کہ 3 سے 6 مئی تک 16 پاکستانی کاروباری شخصیات سلیکٹ یو ایس اے سمٹ میں شرکت کر رہی ہیں،سمٹ میں 100 سے زائد ممالک کے تقریباً 6 ہزار شرکاء متوقع ہیں،یہ صرف کانفرنس نہیں بلکہ امریکی قیادت سے براہ راست روابط کا بہترین موقع ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کی بنیاد مضبوط معاشی روابط ہیں،سرمایہ کاری اور جدت کے ذریعے روزگار اور ترقی کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں،پاکستانی سرمایہ کاروں کو امریکہ میں اپنے کاروبار کو وسعت دینے میں معاونت پر خوشی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کفایت شعاری مہم،ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری