کفایت شعاری مہم،ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری

May 04, 2026 | 19:33:PM
کفایت شعاری مہم،ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری
کیپشن: اسلام آباد ہائیکورٹ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی)وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کے تحت ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کے خلاف دائردرخواست پراسلام آباد ہائیکورٹ نے سرکاری ملکیتی نیشنل گرڈ کمپنی کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیا۔سیکرٹری کابینہ ڈویژن کے ذریعے وفاق اور وزارت قانون و انصاف سے جواب طلب کر لیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے کیس کی سماعت کی،سرکاری ملکیتی کمپنی کی جانب سے وکیل بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی عدالت میں پیش ہوئے۔

بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے کہاکہ کابینہ ڈویژن نے تنخواہوں میں کٹوتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا، نوٹیفکیشن امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے تناظر میں شروع کی گئی کفایت شعاری مہم کا حصہ تھا، وزیرِاعظم کی ہدایات سرکاری محکموں پر لاگو ہو سکتی، وزیراعظم کی ہدایت کو سرکاری ملکیتی کمپنیوں پر لاگو نہیں کیا جاسکتا۔

وکیل درخواستگزار نے کہاکہ سرکاری محکموں کو کمپنیوں میں تبدیل کرنے کا مقصد ہی یہ تھا کہ ان کے روزمرہ امور میں حکومتی مداخلت کم کی جائے، 14 مارچ کے نوٹیفکیشن میں تنخواہوں میں کٹوتی لازمی قرار دی گئی، کمپنیز قانون کے تحت پٹیشنر رجسٹرڈ کمپنی ہے حکومتی محکمہ نہیں،  عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل میں بہترین کارکردگی! بابر اعظم کو کپتان مقرر کردیاگیا