پی ایس ایل11 ٹیم آف دی ٹورنامنٹ اور ایمرجنگ ٹیم آف دی ائیر کا اعلان،بابر اعظم کپتان مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حافظ شہباز علی) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) الیون ٹیم آف دی ٹورنامنٹ اور ایمرجنگ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا گیا،پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کو پی ایس ایل ٹیم آف دی ایئر کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
بابر اعظم نے 588 رنز کے ساتھ ایونٹ کے ٹاپ سکورر کا اعزاز بھی اپنے نام کیا جبکہ انہوں نے پی ایس ایل 11 میں دو سنچریاں بھی سکور کیں،پہلی مرتبہ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے ساتھ ایمرجنگ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا بھی اعلان کیا گیا۔
ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں پشاور زلمی اور حیدر آباد کنگز مین کے تین تین کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں جبکہ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے دو دو کھلاڑی ٹیم میں شامل ہیں۔
پشاور زلمی کے کوشل مینڈس کو 550 رنز کے ساتھ ٹیم آف دی ایئر کا وکٹ کیپر مقرر کیا گیا،پشاور زلمی کے سفیان مقیم کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا اور وہ بھی ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہیں،حیدر آباد کنگز مین کے حنین شاہ کو ٹیم آف دی ایئر کے ساتھ ایمرجنگ ٹیم آف دی ایئر میں بھی شامل کیا گیا، وہ دونوں ٹیموں میں شامل ہونے والے واحد کھلاڑی ہیں۔
حیدر آباد کنگز مین کے عثمان خان بھی ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہیں جنہوں نے 389 رنز بنائے،حیدر آباد کنگز مین کے حسان خان نے 139 رنز بنانے کے ساتھ 6 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
فخر زمان 401 رنز بنانے کے بعد ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہوئے،لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی نے 16 وکٹیں حاصل کر کے ٹیم میں جگہ بنائی،ملتان سلطانز کے شان مسعود 367 رنز بنا کر ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہوئے،اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اور رچرڈ گلیسن بھی ٹیم کا حصہ ہیں،کویٹہ گلیڈی ایٹرز کے حسن نواز کو ٹیم آف دی ایئر میں بطور 12ویں کھلاڑی شامل کیا گیا،ایمرجنگ ٹیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے سمیر منہاس، فرحان یوسف، علی رضا اور عبید شاہ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : فٹبال ورلڈکپ 2026 جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم دی جائے گی؟