میٹرک سالانہ امتحانات کی رپورٹ جاری، ملک بھر میں 5 لاکھ سے زائد طلبہ ناکام، پنجاب سرفہرست
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بلال خان نیازی) انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن نے میٹرک سالانہ امتحانات 2025 کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی۔
ملک بھر میں میٹرک کے امتحانات میں 5 لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات ناکام ہو گئے جس کے بعد تعلیمی کارکردگی پر سوالات اٹھ گئے،پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز میں میٹرک کے نتائج میں ناکامی کی شرح سب سے زیادہ رہی،پنجاب بھر میں 12 لاکھ 26 ہزار سے زائد طلبہ امتحان میں شریک ہوئے جن میں سے 3 لاکھ 58 ہزار سے زائد فیل ہوئے،لاہور بورڈ میں میٹرک کے 2 لاکھ 53 ہزار امیدواروں میں سے 87 ہزار 419 بچے پاس نہ ہو سکے۔
خیبرپختونخوا کے 8 تعلیمی بورڈز میں 4 لاکھ 44 ہزار بچوں نے امتحان دیا جن میں سے 80 ہزار 558 ناکام رہے۔
سندھ کے 6 تعلیمی بورڈز میں میٹرک کے نتائج بہتر رہے جہاں ساڑھے 4 لاکھ میں سے صرف 51 ہزار بچے فیل ہوئےجبکہ بلوچستان کے کوئٹہ بورڈ میں 78 ہزار 839 طلبہ امتحانات میں شریک ہوئے جن میں سے 9 ہزار 797 فیل ہوئے۔
دوسری جانب فیڈرل بورڈ میں میٹرک کے نتائج کا تناسب بہتر رہا جہاں 1 لاکھ 37 ہزار طلبہ میں سے 15 ہزار 798 ناکام ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور تعلیمی بورڈ کا بڑا فیصلہ!انٹرمیڈیٹ پاس کرنے کے مواقع 4 سے بڑھا کر 6 کر دیے گئے