ہنی ٹریپ : 2 خواتین سمیت 4 ملزمان گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) لاہور میں ہنی ٹریپ میں ملوث 2 خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں 4 ملزمان نے شہری عاشق کو ہنی ٹریپ کے ذریعے پھنسا کر آن لائن رقم ہتھیا لی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان کے گروپ میں 2 خواتین بھی شامل تھیں جو معصوم شہریوں کو اپنے چنگل میں پھنساتی اور پھر ملنے کے بہانے بلا کر حبسِ بے جا میں رکھ کر رقم کا مطالبہ کرتی تھیں۔
پولیس نے ہنی ٹریپ کے ذریعے لوٹنے والے ملزمان ذیشان، مدثر، سمیرا اور نورین کو گرفتار کر کے اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں:پنجاب: پہلی سے پانچویں جماعت تک کے نصاب میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ