پاکستان جنگ بندی نہ کراتا تو تیل250ڈالر فی بیرل سے بھی بڑھ جاتا:احسن اقبال

May 04, 2026 | 10:22:AM
پاکستان جنگ بندی نہ کراتا تو تیل250ڈالر فی بیرل سے بھی بڑھ جاتا:احسن اقبال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اورفیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا اور ایران میں جنگ بندی نہ کراتے تو آج دنیا میں تیل 250 ڈالرفی بیرل سے بھی بڑھ جاتا۔

شکر گڑھ میں کارنر میٹنگ سےخطاب  کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا امریکا ایران جنگ نے دنیا میں تیل کا بحران پیدا کر دیا ہے،کوشش ہے ایران اور امریکا جنگ کا مکمل خاتمہ ہو اور تیل دوبارہ سستا ہوا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر   وزیراعظم شہباز شریف اورفیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا اور ایران میں جنگ بندی نہ کراتے تو آج دنیا میں تیل 250 ڈالرفی بیرل سے بھی بڑھ جاتا۔

یہ بھی پڑھیں:معروف اداکارہ  نے دوسری شادی کر لی،تصاویر وائرل