ڈی آئی خان ؛مچھلیاں پکڑتے ہوئے دھماکے سے مچھیرا جاں بحق
کیپشن: ڈی آئی خان ؛مچھلیاں پکڑتے ہوئے دھماکے سے مچھیرا جاں بحق
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ساجد بلوچ) ڈیرہ اسماعیل خان میں مچھلیاں پکڑتے ہوئے دھماکے سے مچھیرا جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق بارودی دھماکہ دریائے سندھ میں غفارے والا بند پر مچھلیاں پکڑنے کے دوران ہوا، پولیس نے ابتدائی معلومات میں بتا یاکہ حضور بخش سندھی نامی مچھیرے کے جال میں بارودی مواد پھنس گیا تھا، دھماکہ ہونے سے حضور بخش سندھی موقع پر جاں بحق ہو گیا، پولیس واقعہ کی چھان بین کر رہی ہے کہ کیا بارودی دھماکہ کنارے پر پیش آیا ہے یا ممکنا طور پر پانی کیساتھ بہہ کر آنے والی (لینڈ مائن) بارودی سرنگ پھٹنے سے ہوا ہے یا ڈیٹونیٹر کا دھماکہ ہوا ہے۔
پولیس نے حضور بخش سندھی کی میت ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرداخلہ کا عمان کا دورہ،اسلام آباد اور مسقط کو سسٹر سٹیز قرار دینے پر اصولی اتفاق