وزیرداخلہ کا عمان کا دورہ،اسلام آباد اور مسقط کو سسٹر سٹیز قرار دینے پر اصولی اتفاق

May 04, 2025 | 18:46:PM
 وزیرداخلہ کا عمان کا دورہ،اسلام آباد اور مسقط کو سسٹر سٹیز قرار دینے پر اصولی اتفاق
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ایک روزہ دورے پر عمان پہنچ گئے، عمان کے وزیر داخلہ سید حمود بن فیصل البوسیدی نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا پرتپاک استقبال کیا.

وزیرداخلہ محسن نقوی کی اپنے عمانی ہم منصب سید حمود بن فیصل البوسیدی سے ملاقات, خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی بات چیت کی، محسن نقوی نے عمانی وزیر داخلہ کو پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے حوالے سے پاکستان کے اصولی موقف سے آگاہ کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ بلیم گیم سے کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے،پاکستان کا موقف بہت واضح ہے ، جنگ مسلط کی گئی تو  بھرپور جواب دیں گے،پاکستان پر امن ملک ہے اور ہم خطے میں پائیدار امن کے خواہاں ہیں۔ 

وزیر داخلہ نے کہا کہ  بین الاقوامی تنازعات کے حل کیلئے عمان کا  کلیدی کردار قابل تعریف ہے، پاکستانیوں کو ویزا کے حصول میں مسائل ،, انسداد منشیات و انسداد سمگلنگ پولیس ٹرینگ ، کوسٹل گارڈز حوالے سے تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد اور مسقط کو سسٹر سٹیز قرار دینے پر اصولی اتفاق کیا گیا، دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے کوآرڈینیشن بھی  بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

وزیرداخلہ محسن نقوی نے عید پر پاکستانی قیدیوں کے لئے ایمنسٹی پر عمان کے سطان کا شکریہ اداکیا، عمان کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے باہمی اشتراک کار بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ عمان اور پاکستان مشترکہ اقدار رکھتے ہیں، ہم بھائی بھی ہیں اور ہمسائے بھی۔پاک عمان تعاون کو نئی بلندیوں تک لے کر جائیں گے،  محسن نقوی نے کہا کہ عمان کے ساتھ اشتراک کار بڑھانے کے لئے اقدامات دنوں میں نظر آئیں گے۔

عمانی وزیر داخلہ پاکستان اور عمان انتہائی برادرانہ و تاریخی رشتے میں بندھے ہوئے ہیں،عمان کی وزارت داخلہ کے اعلی حکام اور  پاکستانی سفیر سید نوید صفدر بخاری بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں :ایوبیہ سے راولپنڈی جانے والی کوسٹر الٹ گئی، ایک شخص جاں بحق، 13زخمی