ایوبیہ سے راولپنڈی جانے والی کوسٹر الٹ گئی،4افراد جاں بحق،10زخمی
کیپشن: حادثے کا شکار کوسٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایوبیہ سے راولپنڈی جانے والی کوسٹر الٹنے سے 4افراد جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 10افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق کوسٹر ایوبیہ سے راولپنڈی جارہی تھی کہ حادثہ کا شکار ہو گئی،حادثہ بارش کے سبب پھسلن سے پیش آیا۔
حادثے میں 4افراد جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!پی ٹی آئی رہنماؤں کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی