ایرانی وزیر خارجہ کل پاکستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کل پاکستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔
دورے کے دوران وہ پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کریں گے جس میں پاک ایران تعلقات اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ایرانی وفد اسلام آباد سے منگل کے روز بھارت روانہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں :بلوچستان:مسلح افراد نے10 قیدیوں اور 5 پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا