بلوچستان:مسلح افراد نے10 قیدیوں اور 5 پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین) سنگین مقدمات میں نامزد 10 قیدیوں کو کوئٹہ منتقل کئے جانے کے دوران مسلح افراد نے 5 پولیس اہلکاروں سمیت اغوا کر لیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ لسبیلہ کے مقامی 5 پولیس اہلکاروں کو منگوچر میں اغواء کرلیا گیا ،مسلح افراد کوئٹہ منتقل کیے جانے والے10 قیدیوں کو بھی اپنے ہمراہ لے گئے ہیں، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لسبیلہ سے حب پولیس کی قیدی وین میں 10 قیدیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا تھا، قیدی وین منگوچر کے مقام پر پہنچی تومسلح افراد نے وین کو یرغمال بنالیا ،مسلح افراد نے 10 قیدیوں کو فرار کروایا اور5 پولیس اہلکاروں کو اغواء کرلیا ۔ سنگین مقدمات میں نامزد 10 قیدیوں کو حب سے کوئٹہ منتقل کیا جا رہا اتھا۔واقعہ کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں ٹیوب ویلز سولرائزیشن منصوبہ ، کسانوں کی معاشی حالت بہتر بنائے گا، اسحاق ڈار