بلوچستان میں ٹیوب ویلز سولرائزیشن منصوبہ ، کسانوں کی معاشی حالت بہتر بنائے گا، اسحاق ڈار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کا منصوبہ صوبہ کے کسانوں کی معاشی حالت بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
اعلامیہ کے مطابق بلوچستان میں ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس کی صدارت نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کی،اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی اور وزارتِ توانائی کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے، جبکہ حکومت بلوچستان کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک تھے۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم نے کہا کہ متعلقہ ادارے سولرائزیشن منصوبے کی جلد اور مؤثر تکمیل کیلئے اقدامات تیز کریں،تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مؤثر ربط اور ہم آہنگی یقینی بنائی جائے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال سے منصوبے کا بروقت نفاذ ممکن بنایا جائے، سولرائزیشن منصوبہ صاف توانائی کے فروغ، اخراجات میں کمی اور زرعی پیداوار میں اضافے کا باعث بنے گا،منصوبہ بلوچستان کے کسانوں کی معاشی حالت بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے ایک اور میدان میں بھارت کو دھول چٹا دی