شاہ رخ خان میٹ گالا کے لیے نیویارک پہنچ گئے،مداحوں سے ملاقات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نیویارک پہنچ گئے جہاں وہ میٹ گالا 2025ء میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔
اس تاریخی لمحے سے قبل نیویارک ایئرپورٹ پر ان کی آمد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں،ویڈیوز میں شاہ رخ خان اپنی مینجر پوجا دادلانی کے ہمراہ ایئرپورٹ سے باہر آتے دکھائی دیتے ہیں، جہاں مداحوں نے انہیں خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر بھی شاہ رخ خان نے ہمیشہ کی طرح سادگی اور وقار کے امتزاج سے سب کا دل جیتا،ایک اور ویڈیو میں امریکی مداح کی شاہ رخ خان سے ملاقات کو دکھایا گیا، جس میں مداح کا جذباتی ردعمل دیکھاگیا ۔
یہ بھی پڑھیں:عابدہ پروین کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بھارت میں بند
مداحوں کی نظریں اب شاہ رخ خان کی ریڈ کارپٹ لُک پر جمی ہوئی ہیں۔