عابدہ پروین کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بھارت میں بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)نامور صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھارت میں بند کر دیا گیا۔
یہ پابندی بھارت میں حالیہ پہلگام حملے کے بعد پاکستانی فنکاروں پر بڑھتی ہوئی پابندیوں کا تسلسل ہے،اب تک کئی معروف پاکستانی شخصیات کے اکاؤنٹس اور مواد کو محدود یا بند کیاجاچکا ہے۔
بھارتی صارفین جب ان کا پروفائل کھولنے کی کوشش کرتے ہیں تو ایک پیغام سامنے آتا ہے کہ یہ اکاؤنٹ بھارت میں دستیاب نہیں کیونکہ ہم نے قانونی درخواست پر عمل کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر صارفین کی بڑی تعداد نے اس فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے، ایکس پر بھارتی اور پاکستانی مداحوں نے پابندی کے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے فن کو سیاست سے جدا رکھنے کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سینئراداکارشہود علوی کی دوسری بیٹی پیاگھرسدھارگئیں
مداحوں کا کہنا ہے کہ موسیقی کی آواز بند نہیں کی جا سکتی، فن کو سرحدوں میں قید کرنا افسوس ناک ہے، خاص طور پر جب وہ دلوں کو جوڑتا ہو۔