بلوچستان: قلات میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.6 ریکارڈ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بلوچستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔
بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.6 اور گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز قلات سے جنوب مشرق میں 27 کلومیٹر دور تھا۔
یہ بھی پڑھیں :سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین مؤخر کردی گئی