سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین مؤخر کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی یاد میں منعقد ہونے والی تقریب جو کہ پاکستان کے وقت کے مطابق رات ساڑھے 10 بجے شروع ہونی تھی، ملتوی کر دی گئی ہے۔
ایران کی نیوز ایجنسی نے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ تاخیر کی وجہ انتظامی مسائل ہیں جن میں مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے تقریب میں شرکت کی درخواستیں بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ایران کے دارالحکومت تہران میں آج رات مرحوم سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو الوداع کہنے کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جانا تھا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اس تقریب کو تین روز تک جاری رہنا تھا جبکہ جنازے کے جلوس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جانا تھا۔
ایران کی اسلامی تبلیغاتی کونسل کے سربراہ حجت الاسلام محمودی نے سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ عوام آج رات 10 بجے سے تہران کے امام خمینی مصلیٰ میں مرحوم رہنما کے جسدِ خاکی کو خراجِ عقیدت پیش کر سکیں گے۔
انہوں نے کہا تھا کہ مصلیٰ عام شہریوں کے لیے کھلا رہے گا اور لوگ بڑی تعداد میں شرکت کر کے الوداعی تقریب میں حصہ لے سکیں گے۔