ڈی جی ایف آئی اے ان ایکشن! ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل کو ہٹا دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی ) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے ) نے کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل کو ہٹا دیا ۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر افضل نیازی کو کلوز ٹو ہیڈ کواٹر کر دیا،فیضان میر کو ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن تعینات کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطا بق فیضان میر اس سے پہلے بھی اسلام آباد زون میں رہ چکے ہیں،ناقص کارگردگی اور شکایات پر سابق ڈی ڈی کو ہٹایا گیا ہے ۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ڈی جی ایف آئی اے نے ادارے کے دیگر افسران کی چھان بین بھی شروع کر رکھی،میڈیکل فیٹنس ییونیفارم اور دیگر ملنے والے احکامات بھی اسی کی کڑی ہیں۔
واضح رہے ایف آئی اے کے تمام افسران کی دوبارہ میڈیکل بھی کروائے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑٖھیں: وفاقی محتسب نوید کامران بلوچ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا