وفاقی محتسب نوید کامران بلوچ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

Mar 04, 2026 | 22:01:PM
وفاقی محتسب نوید کامران بلوچ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی محتسب نوید کامران بلوچ نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیا۔ 
ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب ہوئی، صدر آصف علی زرداری سے وفاقی محتسب نوید کامران بلوچ نے اپنے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب میں سیاسی و سماجی سمیت حکومتی اعلیٰ شخصیات نے بھی شرکت کی۔

خیال رہے نوید کامران بلوچ ایک سینئر ریٹائرڈ بیوروکریٹ ہیں جو گریڈ 22 میں خدمات انجام دے چکے ہیں، وہ پاکستان کے سابق کابینہ سیکرٹری، فنانس سیکرٹری، اور دیگر اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں، بشمول خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹری اور ورلڈ بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر پاکستان کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔

واضح رہے صدر مملکت آصف علی زرداری نے فروری 2026 میں وزیراعظم کی ایڈوائس پر اُن کی تقرری کی منظوری دی تھی، یہ تقرری 4 سال کے لیے کی گئی ہے اور مدت کا آغاز عہدے کا حلف اٹھانے کی تاریخ سے ہو گا۔
 یہ بھی پڑھیں:سونامزید 10000 روپے سستا،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟