غضب للحق کی مار کھا کر طالبان سفید جھوٹ پھیلانے پر اتر آئے، تساہل پسندعالمی ادارے بے وقوف بننے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
افغانستان میں سول آبادی کو نشانہ بنانے کا گمراہ کن پروپیگنڈا جھوٹ نکلا۔ افغان طالبان رجیم کے جھوٹے دعوؤں کی بنیاد پراقوام متحدہ کے امدادی مشن برائے افغانستان (UNAMA)نے حقائق کے برعکس رپورٹ جاری کی۔
اقوام متحدہ کے امدادی مشن برائے افغانستان کی رپورٹ کو بنیاد بنا کر افغان اور بھارتی میڈیا مزید جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہا ہے۔
پاک فوج نے افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج کی بلااشتعال جارحیت کے منصفانہ ردعمل میں صرف عسکری تنصیات کو نشانہ بنایا۔
آپریشن غضب للحق کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر بھی اپنی پریس بریفنگ میں واضح کرچکے ہیں کہ پاک فوج نے مستند انٹیلی جنس کی بنیاد پر ملٹری اور دہشتگرد اہداف کو نشانہ بنایا۔
پاک فوج نے افغان طالبان کے بریگیڈ ہیڈکوارٹر، بٹالین ہیڈکوارٹر، ایمونیشن ڈپو اور لاجسٹک بیسز سمیت چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔
ڈی جی آئی یایس پی آر نے بتایا کہ افواج پاکستان نے پیشہ وارانہ انداز میں دشمن کے صرف عسکری اہداف کو نشانہ بنایا ۔
فوجی امور کے ماہرین کے مطابق عالمی ذرائع ابلاغ بھی پاکستان کے صرف عسکری اہداف کو نشانہ بنانے کے موقف کی تائید بذریعہ تصاویر اور ویڈیوزکرچکے ہیں۔
ماہری ننے بتایا کہ پاک فوج ایک پیشہ وارانہ فوج ہے جو شفافیت پر یقین رکھتے ہوئے کسی بھی سویلین آبادی کو نشانہ نہیں بناتی۔
افغانستان کی ایک حقیقت یہ ہے کہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حلئیوں میں کوئی فرق نہیں ہوتا۔ شلوار قمیض میں ملبوس سویلین، افغان طالبان اور خارجی میں تمیز کرنا مشکل ہے۔ افغان طالبان اپنے مرنے والے فوجیوں کو کسی دقت کے بغیر سویلین قرار دے سکتے ہین اور بیرونی مبصر اس جھوٹ کو آسانی سے نہیں پکڑ سکتے۔
ماہرین سوال کر رہے ہیں کہ جب تک خود حقائق کی تصدیق نہ کر لیں، تب تک کوئی بین الاقوامی ادارہ اپنی رپورٹ شائع کیسے کر سکتا ہے۔ احتمال ہے کہ وہ خود تحقیقات کئے بغیر افغان طالبان کے جھوٹے الزامات کو سچ بنا کر پیش کر رہے ہیں۔
افغان طالبان اس سے پہلے کئی مواقع پر جھوٹے بیانات اور غلط خبریں بھی دے چکے ہیں۔ پھر وہ اپنے پھیلائے ہوئے جھوٹ کو لے کر جھوٹا بیانیہ بناتے ہین اور بھارتی ذرائع ابلاغ کی مدد سے اسے پھیلاتے ہیں۔ اس لئے ان کا اعتبار نہیں کیا جا سکتا ، ماہرین
افغان طالبان کے پاس افغانستان کے عوام کو جواب دینے کیلئے کچھ نہیں ہے۔ وہ یہ نہیں بتا کستے کہ دہشت گردو گروہوں کو کیوں پال رہے ہیں اور افغان مہاجروں کی میزبانی کرنے اور ہر مشکل وقت مین مدد کرنے والے پاکستان کو نقصان کیوں پہنچاتے ہیں۔ پاکستان سے غضب للحق کی سزائیں ملنے کے بعد اب وہ اپنے جھوٹ کے بھرم کو برقرار رکھنے کے لئے مزید جھوٹ گھڑتے چلے جا رہے ہیں۔
افغان طالبان بین الاقوامی ہمدردی حاصل کرنے کیلئے سویلین نقصان کا جھوٹا بیانیہ گھڑ رہے ہیں ۔
افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج کا ظاہری حلیہ ایک طرح ہونے کی وجہ سے کوئی بھی من گھڑت دعویٰ کیا جاسکتا ہے لیکن معمول چھان بین کر کے اس دعوے کی حقیقت سامنے آ جاتی ہے۔ ماہرین نے افسوس ظاہر کیا کہ بعض ادارے افغانستان کے اندر زمین پر تحقیقات کرنے کی زحمت ہی نہیں کر رہے اور صرف اپنی رپورٹوں اور فائلوں کا پیٹ بھرنے کے لئے افغان طالبان کے فراہم کئے ہوئے جھوٹ پر انحصار کر رہے ہیں۔