سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو اہم معاملات پر اعتماد میں لینے کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے، اعظم نذیر تارڑ

Mar 04, 2026 | 17:27:PM
 سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو اہم معاملات پر اعتماد میں لینے کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے، اعظم نذیر تارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو اہم معاملات پر اعتماد میں لینے کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے۔

آج سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کے ساتھ وزیراعظم اور کابینہ کے خصوصی ان کیمرا اجلاس کے بعد وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو میں بتایا کہ  اجلاس میں وزیراعظم اور وزارت خارجہ نے تفصیلی بریفننگ دی۔

اعظم نذیرتارڑ نے کہا، یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے ۔ 

مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اعظم نذیر تارڑ نے کہا، حکومت اس کو بہت ذمہ داری سے دیکھ رہی ہے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا، ہمیں خوشی ہوگی اگر اپوزیشن سیاست اور اڈیالے کو چھوڑ کر مستقبل میں اس طرح  کےمعاملے کو زمہ دارانہ طور پر دیکھے گی۔

آج کے ان کیمرا اجلاس میں پی ٹی آئی نے شریک ہونے سے انکار کر دیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیئے:  طالبان ریجیم کے خلاف آپریشن جب تک ٹارگٹ حاصل نہیں کرلیتے،جاری رہے گا ، ڈاکٹرطارق فضل