افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائیاں 

 طورخم کے نزدیک دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی،افغان طالبان سرغنہ قہرمان ساتھیوں سمیت جہنم واصل

Mar 04, 2026 | 14:06:PM
 افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائیاں 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( احمد منصور)افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔
 سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے طورخم کے نزدیک افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دراندازی کی کوشش کرنے والا افغان طالبان سرغنہ قہرمان ساتھیوں سمیت جہنم واصل ہوگیا ،اس کاتعلق جلال آباد سے تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ آج ، تدفین چھ مارچ کو ہو گی
 سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی جارحیت کیخلاف پاک فوج کے مؤثر اور طاقتور جواب میں افغان طالبان کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔