آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ آج ، تدفین چھ مارچ کو ہو گی

Mar 04, 2026 | 13:59:PM
آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ آج ، تدفین چھ مارچ کو ہو گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی و اسرائیلی حملے میں شہیدہونےوالے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ آج اور تدفین چھ مارچ کو ہو گی،ایرانی سرکاری میڈیا نے تصدیق کردی۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای  گذشتہ ہفتے کی صبح امریکی و اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق اُن کا جنازہ بدھ کی رات ڈیڑھ بجے اٹھایا جائے گا اور تین دن تک جاری رہنے والی تقریبات کے بعد اُن کی تدفین کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل نے ایران کے نئے سپریم لیڈر پر حملے کی تیاری کا حکم دیدیا
خامنہ ای کے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نئے رہبر اعلیٰ کے طور پر سب سے بڑے امیدوار بن کر سامنے آئے ہیں اور نیویارک ٹائمز کے مطابق نئے رہبر اعلیٰ کے انتخاب کا فیصلہ ممکنہ طور پر آج ہی کیا جا سکتا ہے۔