ایران کیخلاف جنگ،سپین اس تباہی کیخلاف ہے: ہسپانوی وزیراعظم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )ہسپانوی وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز کا کہنا ہے کہ سپین کا مؤقف واضح ہے کہ جنگ نہیں ہونی چاہیے، اسپین اس تباہی کے خلاف ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہسپانوی وزیرِ اعظم نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ نہ تو منصفانہ عالمی نظام کا باعث بنے گی، نہ اس سے تنخواہوں میں اضافہ ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ عراق جنگ نے دنیا کو مزید غیر محفوظ بنا دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں تیل اور گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت
ہسپانوی وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ اس جنگ سے نہ تو عوامی خدمات بہتر ہوں گی اور نہ ہی ماحول زیادہ صحت مند بنے گا۔