پاکستان میں تیل اور گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت

Mar 04, 2026 | 13:53:PM
پاکستان میں تیل اور گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )پاکستان میں تیل اور گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت ہوگیا۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل وگیس کے شعبے میں نئے سال کا سب سے بڑا ذخیرہ دریافت ہوگیا۔ ذخیرہ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے مل کر دریافت کیا۔

ترجمان کے مطابق ناشپا بلاک میں بارگزئی ایکس ون کنویں سے یومیہ 3 ہزار 765 بیرل تیل اور یومیہ ایک کروڑ 12 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس بھی حاصل ہوگی۔ کنواں دسمبر 2024 میں کھودنا شروع کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ کا غیر ہنگامی قونصلر  عملے کو پاکستان چھوڑنے کا حکم

بیان کے مطابق کنویں میں او جی ڈی سی ایل 65 فیصد،پی پی ایل 30 فیصد اور پی ایچ ایل 5 فیصد کی حصہ دار ہیں، دریافت سے ملکی انرجی سپلائی اینڈ ڈیمانڈ میں فرق کم ہوگا۔