ایف ڈبلیو او کا گلگت بلتستان میں مختلف مقامات پر ریسکیو آپریشن 

Mar 04, 2024 | 12:27:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) گلگت بلتستان میں حالیہ برف باری اور بارشوں کے جاری سلسلے کے دوران پورے علاقے کو بھاری لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودوں کا سامنا کرنا پڑا۔

ایف ڈبلیو او کے جوانوں نے خنجراب اور چین سے سوست بندرگاہ جانے والے تجارتی قافلے کو ریسکیو کیا۔

تجاری قافلہ کوکسل کے قریب 2 سے 3 مارچ کی درمیانی رات کو بھاری برفانی تودے اور لینڈ سلائیڈ میں پھنس گیا تھا، برف ہٹانے کے علاوہ غیرملکیوں سمیت سیاحوں کو طبی امداد اور کھانا بھی فراہم کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا میں بارش اور برفباری سے حادثات، وزیراعلیٰ کا متاثرین کیلئے معاوضوں کا اعلان

ایف ڈبلیو او کے جوانوں نے قراقرم ہائی وے اور جگلوٹ سکردو روڈ پر 48 سے زیادہ سلائیڈوں کو بھی کلیئر کردیا، قراقرم ہائی وے اور جگلوٹ سکردو روڈ سے بقیہ سلائیڈوں اور ملبے کو ہٹانے تک کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔