پاکستان، سعودی عرب کی مشترکہ تربیتی فوجی مشقیں اختتام پذیر

Mar 04, 2022 | 12:46:PM
 فورسز کی مشترکہ تربیتی مشقیں الصمصام 8 نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر پبی میں اختتام پذیر
کیپشن: پاکستان،سعودی عرب فوجی مشقیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ تربیتی فوجی مشقیں الصمصام 8 اختتام پذیر، کور کمانڈر منگلا لیفٹننٹ جنرل شاہین مظہر محمود اور سعودی زمینی فورس کے میجر جنرل عبداللہ عیدالعتیبی کی شرکت، دو ہفتوں تک جاری رہنے والی مشقوں کے دوران انسداد دہشت گردی کے مختلف آپریشنز کئے گئے.

 آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ تربیتی مشقیں الصمصام 8 نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر پبی میں اختتام پذیر ہوگئیں، تقریب میں منگلا کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود اور رائل سعودی لینڈ فورسز کے میجر جنرل عبداللہ عید العتیبی نے شرکت کی، دو ہفتے جاری رہنے والی مشترکہ مشقیں رائل سعودی لینڈ فورسز اور پاک فوج کے درمیان دو طرفہ فوجی مشقوں کے سلسلے کا حصہ تھیں۔

مشترکہ مشقیں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں پر مرکوز تھیں، جس میں سرچ، جنگی گشت اور دھماکا خیز آلات تلف کرنے کی مشقیں شامل تھیں، مشقوں کے دوران آپریشنل صلاحیتوں اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کا موقع ملا، تقریب میں پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے بھی شرکت کی۔