پیرا  کا اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں کو سمر کیمپ لگانے کی اجازت کا فیصلہ

Jun 04, 2026 | 18:55:PM
پیرا  کا اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں کو سمر کیمپ لگانے کی اجازت کا فیصلہ
کیپشن: کلاس روم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پیرا نے اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں کو سمر کیمپ لگانے کی اجازت کا فیصلہ کر لیا۔وفاقی دارالحکومت میں سمر کیمپس 8 جون سے 8 جولائی 2026 تک جاری رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  سمر کیمپس کیلئے طلبہ سے کسی قسم کی اضافی فیس وصول نہیں کی جائے گی، سمر کیمپس پیر سے جمعرات صبح 7 سے 10 بجے تک ہوں گے اور جمعہ کو تعطیل ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  طلبہ کی شرکت لازمی نہیں ہوگی، والدین کی پیشگی رضامندی حاصل کرنا ضروری ہے۔سکولوں کو متبادل بجلی، صاف پانی، فرسٹ ایڈ اور یونیفارم سے استثنیٰ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے بروقت فیصلے پر چیئرمین پیرا کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اگلے 4 گھنٹے انتہائی اہم ، الرٹ جاری کر دیا گیا