وزیراعظم سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات، وفاقی بجٹ پر مشاورت

Jun 04, 2025 | 21:18:PM
وزیراعظم سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات، وفاقی بجٹ پر مشاورت
کیپشن: وزیراعظم سے ایم کیو ایم کا وفد ملاقات کر رہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف سے کنوینر متحدہ قومی موومنٹ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر قیادت ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات کی،وفد میں وفاقی وزیرصحت مصطفیٰ کمال ، اراکین قومی اسمبلی امین الحق ، ڈاکٹر فاروق ستار اور جاوید حنیف شامل تھے۔

وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے وفد سے وفاقی بجٹ برائے مالی سال 2025-2026 پر مشاورت  کی،وفد نے وفاقی بجٹ کے حوالے سے اپنی تجاویز وزیراعظم کو پیش کیں۔

وزیراعظم نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  کراچی-4 (K-4) پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے گا ،کراچی کی عوام کو ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولیات دینے کیلئے گرین لائن منصوبہ وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،کراچی-حیدرآباد پیکج کے حوالے سے بھی کام تیز تر کرنے کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:ثنا یوسف قتل کیس، ملزم سے کتنے پیسے برآمد ہوئے؟ تہلکہ خیز انکشاف

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ، وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال, وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور و بین الصوبائی روابط رانا ثناءاللہ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:رضوان کی ٹی 20کے بعد ون ڈے کپتانی سے بھی چھٹی کا امکان، نیا متوقع کپتان کون؟نام سامنے آ گیا