محمد رضوان سے ون ڈے کی کپتانی بھی واپس لئے جانے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد حماد)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے کپتان محمد رضوان سے کپتانی واپس لئے جانے کے قوی امکانات ہیں۔
ذرائع پی سی بی کاکہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اگلے چند روز میں کپتانی کی تبدیلی کا حتمی فیصلہ کرے گا ،ون ڈے کرکٹ کپتانی کیلئے سلمان علی آغا مضبوط امیدوار ہیں۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کپتان اور نائب کپتان کے انتخاب کیلئے مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے، کپتانی کا فیصلہ نئے کوچنگ سٹاف کے ساتھ مل کر کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ثنا یوسف قتل کیس، ملزم سے کتنے پیسے برآمد ہوئے؟ تہلکہ خیز انکشاف
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ون ڈے کپتانی کیلئے آل راؤنڈر سلمان علی آغا کو مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا ہے ۔
یادرہے کہ محمد رضوان کو اکتوبر 2024 میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں فارمیٹس کی کپتانی سونپی گئی تھی، چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان کی ناقص کارکردگی کے بعد ٹی ٹوئنٹی کپتانی ان سے واپس لے کر سلمان علی آغا کو دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی والدہ کا وہ خواب جو قاتل نے چکنا چور کردیا