محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں کئی مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔
آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے تا ہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
جمعرات کے روز موسم کی صورتحال بارے موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنےدن کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے تاہم دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد ،پشاور، کوہاٹ، کرم اور گردونواح میں آندھی /تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم میانوالی،بھکر، جھنگ،ساہیوال، پاکپتن ،اوکاڑہ،خانیوال، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر اور گردونواح میں چند مقامات پرمطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے۔
ادھر بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے ،اس دوران تیز/گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے جبکہ رات کے اوقات میں ژوب،موسی خیل، بارکھان اور گردنواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے جبکہ اس دوران تیز ،گردآلود ہوائیں چلنے کی توقع بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے،
آج ریکارڈ زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : سبی 47، شہید بینظیر آباد 45، تربت اور دادو میں 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : موذی مرض نیگلیریا سے ایک اور نوجوان اسپتال میں دم توڑ گیا