موذی مرض نیگلیریا سے ایک اور نوجوان اسپتال میں دم توڑ گیا

Jun 04, 2025 | 19:29:PM
موذی مرض نیگلیریا سے ایک اور نوجوان اسپتال میں دم توڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ابراہیم رند)صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں نیگلیریا سے ایک اور نوجوان اسپتال میں دم توڑ گیا ، رواں سال کے دوران اس موذی مرض سے یہ دوسری اموات رپورٹ ہوئی ہے۔

 محکمہ صحت کے مطابق  نیگلیریا کے مرض سے جاں بحق ہونیوالا 23 سالہ نوجوان اورنگی ٹائون کا رہائشی تھا،نوجوان کو 28 مئی کو علامات ظاہر ہوئی تھیں اور آج پرائیویٹ اسپتال میں انتقال کرگیا ، رواں سال کے دوران نیگلیریا سے ہونے والی اموات کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ عوام اس موسم میں گھروں میں پانی کے ٹینکوں میں کلورین کی مقدار بڑھائیں ، سوئمنگ پول اور گھروں میں نہاتے ہوئے ناک میں پانی ڈالتے ہوئے احتیاط کریں۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں 4 دن عدالتیں بند،عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری