قومی اقتصادی کونسل نے 1 ہزار ارب روپے کی وفاقی ترقیاتی بجٹ منظوری کرلیا

Jun 04, 2025 | 19:05:PM
قومی اقتصادی کونسل نے 1 ہزار ارب روپے کی وفاقی ترقیاتی بجٹ منظوری کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  قومی اقتصادی کونسل  نے  1 ہزار ارب روپے کی وفاقی ترقیاتی بجٹ منظوری کرلیا۔

  وزیر اعظم کی زیر صدارت  قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس اختتام پذیر ہوگیا ،وزیراعلی پنجاب مریم نواز، وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی اجلاس میں شریک ہوئے، اس کے علاوہ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے،اجلاس میں وفاق اور صوبائی حکومتوں کے نمائندے بھی شریک ہوئے، قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں بجٹ اہداف کی منظوری کے حوالے سے غور کیا گیا۔

اجلاس میں قومی ترقیاتی پلان، پی ایس ڈی پی، میکرو اکنامک اہداف کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں نئے مالی سال کی معاشی شرح نمو، زراعت، صنعت، سروسز سیکٹر کے اہداف کی منظوری سے متعلق مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی گئی ،قومی اقتصادی کونسل میں 4 ہزار ارب روپے کا ترقیاتی پلان منظور  کیا گیا، وفاقی ترقیاتی بجٹ 1 ہزار ارب روپے کی منظوری دے دی گئی جبکہ صوبوں کے ترقیاتی بجٹ کی بھی منظوری دے دی ۔ 

علاوہ ازیں، آئندہ مالی سال کی شرح نمو 4 عشاریہ 2 فیصد رکھنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔ 

 یہ بھی پڑھیں:  ہمارا صوبہ معاشی طور پر سب سے اچھی پوزیشن میں ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا