ہمارا صوبہ معاشی طور پر سب سے اچھی پوزیشن میں ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک رحمان) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہمارا صوبہ معاشی طور پر سب سے اچھی پوزیشن میں ہے،ہم آئے تھے تو صوبہ ہمیں بہت برے حالات میں ملا تھا۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اجلاس میں بجٹ کے حوالے سے غور کیا گیا،ہر صوبے نے اور وفاق نے اپنے مفادات کے مطابق بجٹ بنانا ہے،خیبرپختونخوا کو اپنے حقوق مل رہے ہیں،ہمارے حقوق ملنے کے بعد وفاق اور صوبے دونوں کو فائدہ ہو گا،اگست میں این ایف سی ایوارڈ کے لئے اجلاس بلانے کا فیصلہ ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا صوبہ معاشی طور پر سب سے اچھی پوزیشن میں ہے،ہم آئے تھے تو صوبہ ہمیں بہت برے حالات میں ملا تھا،انہوں نے کہا کہ ہم فلاحی بجٹ دیں گے، صنعتوں، زراعت اور ماحول پر فوکس کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰٰ کا کہان تھا کہ این ایف سی پر صوبے کو حقوق مل رہے ہیں،سی سی آئی کے اگلے اجلاس میں این ایف سی اور تمباکو کا مسلئہ بھی حل ہو گا،ہم نے گڈ گورننس سے اپنے صوبے کو مالی طور پر خودمختار بنایاہے،سوا سال میں اپنے صوبے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا ہے۔
علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کا قرضہ اتارنے کے لئے جو فنڈ بنایا ہے اس میں ڈیڑھ ارب روپے ہیں،میں نے اپنے صوبے کا50 ارب قرضہ اتار دیا ہے،ہمارا صوبہ مالی طور پر مستحکم ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان پاکستان کی لائف لائن،دہشتگرد پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے: عطاء تارڑ