لاہور ہائیکورٹ؛منشیات کے مقدمہ میں9 سال قید کی سزا پانے والا ملزم بری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف)منشیات کے مقدمہ میں9 سال قید کی سزا پانے والا ملزم لاہور ہائیکورٹ سے بری ہو گیا۔
عدالت نے ٹرائل کورٹ کا ملزم مشتاق احمد کو 9 سال قید کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا،جسٹس طارق ندیم اور جسٹس جواد ظفر پر مشتمل دورکنی بنچ نے سماعت کی،ملزم کی جانب سے ساجد حسین چودھری ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی والدہ کا وہ خواب جو قاتل نے چکنا چور کردیا
وکیل درخواستگزار نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ پولیس نے ملزم پر 1640 گرام چرس کا مقدمہ درج کیا ،جو منشیات ملزم سے برآمد کی گئی گواہان استغاثہ اس کو شہادت میں ثابت نہیں کر سکے ، چشم دید گواہوں کی موقع پر موجودگی ثابت نہ ہوتی ہے۔
سرکاری وکیل نے ملزم کی سزا کی اپیل کے خلاف دلائل دئیے لیکن عدالت کو مطمئن نہ کرسکے،جس پر عدالت نے ملزم کو بری کرنے کا حکم دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں:ثنا یوسف قتل کیس، ملزم سے کتنے پیسے برآمد ہوئے؟ تہلکہ خیز انکشاف