ثناء یوسف کے گھرسے کیسی آوازیں آئیں؟ٹک ٹاکرکے پڑوسی نے سب بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کے بعدان کے پڑوسی عمیس نامی نوجوان کا مؤقف بھی سامنے آگیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمیس نے بتایاکہ ساڑھے پانچ بجے چیخنے چلانے کی آوازیں آئیں،میں اور پڑوسی انکل چھت پر تھے، ہمیں گھریلو لڑائی لگی کیونکہ ہرگھر میں ہلکی پھلکی لڑائی چلتی رہتی ہے،پھر آوازیں رک گئیں، دو فائر کی آوازیں آئیں لیکن وہ اس قدرمدھم تھیں کہ ہمیں ایسے لگا جیسے پٹاخے چلے ہوں۔
عمیس کاکہناتھاکہ ہمیں ایسے کسی واقعے کا احساس تک نہیں ہوا، قتل کا تو سوچ بھی نہیں سکتے تھے، پھر پولیس کی گاڑی آئی اورمغرب کے وقت کافی نفری آگئی اور سب کو پتہ چل گیا کہ یہاں قتل ہواہے، اس سے پہلے محلے میں سب پرسکون تھے۔
ایک سوال کے جواب میں عمیس نے تصدیق کی کہ اس فیملی کو اس مکان میں شفٹ ہوئے تین چار ماہ ہی ہوئے ہیں،ایک آدھ دفعہ نوجوان لڑکے ہی گھر میں دیکھے لیکن بڑی عمر کا شخص کبھی نہیں دیکھا، جیسے والد ہوں، پارک میں واک کرتے بھی ان لوگوں کو نچلے پورشن میں مقیم فیملی کے ساتھ دیکھا گیاتھا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو قتل کیوں کیا؟ گرفتار ملزم کا اعتراف جرم
رپورٹ کے مطابق جی 13میں مقیم اس فیملی کو اہل محلہ نے بھی اکثر مردوں کے بغیر دیکھا ہے،ٹک ٹاک سٹار بھی ہفتے میں دو سے تین دن بعد ہی باہر نکلتی تھیں۔