ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو قتل کیوں کیا؟ گرفتار ملزم کا اعتراف جرم
ہماری کسی کیساتھ کوئی دشمنی نہیں،انصاف فراہم کیا جائے، والد یوسف حسن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسلام آباد میں اپنے ہی گھر میں قتل ہونے والی معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قاتل نے اعترافِ جرم کرلیا۔
2 روز قبل اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو ان کے گھر میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، ملزم ٹک ٹاکر کو قتل کرنے کے بعد فیصل آباد فرارہوگیا تھا جہاں سے اسے گرفتار کرلیا گیا۔
ٹک ٹاکرثناء یوسف کے قتل میں ملوث ملزم کی شناخت عمرحیات عرف کاکا کے نام سے ہوئی تھی اور وہ خود بھی ٹک ٹاکر ہے جبکہ ملزم نے خود کو مقتولہ کا دوست بتایا ہے۔
آئی جی اسلام آباد نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم نے اعترافِ جرم کرلیا ہے،ملزم کو 12 گھنٹوں میں فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔
آئی جی اسلام آباد کے مطابق ملزم قتل کے ثبوت مٹانے کے لیے ٹک ٹاکرثناء یوسف کا موبائل فون بھی اپنے ساتھ لے گیا تھا ، ملزم بار بار مقتولہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے، قتل کا محرک ثناء یوسف کی جانب سے ملزم کو مسلسل مسترد کیا جانا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ملزم کی وہ غلطی جس کی وجہ سے وہ پکڑا گیا، ثناءیوسف قتل کیس میں اہم انکشاف
ٹک ٹاکر ثناء یوسف کاقاتل عمرحیات رینٹ کی گاڑی پر فیصل آباد سے اسلام آباد پہنچاتھا،پہلے 29 مئی اور پھر 2 جون کو ملزم رینٹ پرفارچونرگاڑی ساتھ لایا،عمر حیات نےگاڑی کا رینٹ بھی ادا نہیں کیا،رینٹ اے کار کا مالک بھی گرفتاری کے بعد پیسے لینے پہنچ گیا،گرفتاری کےوقت ملزم کی جیب سے صرف چند سو روپے نکلے۔
ذرائع کےمطابق ملزم خود کو لینڈ لارڈ کا بیٹا کہلاتا تھا جبکہ اس کا والد 16گریڈ کا ریٹائرڈ ملازم ہے،ملزم ثناء کی سالگرہ پر کیک اور تحائف لے کر آیا تواس نے ملنے سے انکار کردیا،ملزم 2جون کودوبارہ ثناء یوسف سے ملنے صبح 5بجے اس کے گھر کے باہرپہنچ گیا،کئی گھنٹے انتظار کے بعد بھی ثناء یوسف نے ملنے سے انکار کردیا۔
ملزم نے بیان دیاہے کہ ثناء یوسف کے نہ ملنے کا رنج تھا جس پر قتل کیا،قتل کے بعد گھر سے بھاگ کر نکلا، پہلے بائیک رائیڈ بک کی،بائیک سے اتر کر ٹیکسی پر لاری اڈہ پہنچا اور وہاں سے فیصل آباد کی بس پکڑلی۔
دوسری جانب ڈسٹرکٹ کورٹ نے ٹاک ٹاکر کے قتل کے الزام میں گرفتار عمر حیات کی شناخت پریڈ کی پولیس استدعا منظور کرلی ہے،اسلام آباد کے ڈیوٹی مجسٹریٹ نے ملزم کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔
مزید برآں مقتولہ کے والد یوسف حسن کاکہناہے کہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے، حکومت سے اپیل ہے کہ بیٹی کو انصاف فراہم کیا جائے۔