ملزم کی وہ غلطی جس کی وجہ سے وہ پکڑا گیا، ثناءیوسف قتل کیس میں اہم انکشاف

Jun 03, 2025 | 23:52:PM
ملزم کی وہ غلطی جس کی وجہ سے وہ پکڑا گیا، ثناءیوسف قتل کیس میں اہم انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  ٹک ٹاکر ثناء یوسف کا قاتل  مقتولہ کا فون بھی ساتھ لے گیا اور یہی اس کی گرفتاری کی وجہ بنا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  قتل ہونے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور تفتیش کو جدید طریقۂ کار کے تحت آگے بڑھانا شروع کیا، مقتولہ کے موبائل فون کی سی ڈی آر نکلوائی گئی تو 37 لوگوں کی 300 کالز کو ٹریس کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم موبائل فون بھی اپنے ساتھ لے گیا تھا اور یہی اس کی غلطی ثابت ہوئی، پولیس  پہلے 12 گھنٹوں کے دوران ہی اس نتیجے پر پہنچ گئی کہ اصل ملزم فیصل آباد فرار ہوچکا ہے کیونکہ ملزم عمر اور مقتولہ ثنا ءکے موبائلز کی کوکیشن ایک ہی جگہ کی آر ہی تھی،بعد ازاں اسے گرفتار کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : چترال: قتل ہونے والی ٹک ٹاکر ثناء یوسف کی تدفین کردی گئی