چترال: قتل ہونے والی ٹک ٹاکر ثناء یوسف کی تدفین کردی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز ) گزشتہ روز فائرنگ سے قتل ہونے والی ٹک ٹاکر ثناء یوسف کی چترال میں تدفین کردی گئی۔
مقتولہ کی نمازِ جنازہ اور تدفین میں اہلِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی،پولیس کے مطابق ثناء یوسف کو گزشتہ روز اسلام آباد میں فائرنگ کے قتل کیا گیا تھا، اس قتل اور ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ثناء یوسف کے قتل کے کیس کے بعد اسلام آباد سمیت پورے ملک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ ثناء یوسف کی عمر صرف 17 سال تھی، اس عمر میں ہی ان کا سوشل میڈیا پر انفلوئنس تھا، ثناء یوسف کو شام 5 بجے ان کے گھر میں قتل کیا گیا، ٹک ٹاکر کو 2 گولیاں لگیں اور وہ جانبر نہ ہو سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل کی اصل تصویر سامنے آگئی