ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل کی اصل تصویر سامنے آگئی

Jun 03, 2025 | 20:42:PM
ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل کی اصل تصویر سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل کی اصل تصویر سامنے آگئی ہے ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ایک تصویر شئیر کی جارہی ہے جس کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ یہ  ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل کی اصل تصویرہے۔

واضح رہے کہ  ملزم عمر حیات مقتولہ ثنا یوسف سے دوستی کرنا چاہتا تھا، مقتولہ کی جانب سے مسلسل پیشکش مسترد ہونے پر عمر نے انتہائی قدم اُٹھایا اور گزشتہ روز شام 5بجے ان کے گھر میں گھس کر ثنا یوسف کے ساتھ تلخ کلامی کی اور اس کے بعد دو فائر مار کر وہاں سے فیصل آباد فرار ہو گیا۔

واقعے کے وقت گھر پر موجود ثنا یوسف کی پھو پھو نے بتا یا کہ جس وقت ملزم عمر حیات تلخ کلامی کر رہا تھا تو ثنا یوسف نے اسے پانی پلانے کی پیشکش کی اور تنبہہ کی کہ گھر میں سی سی ٹی وی کیمرے موجود ہیں لیکن پھر بھی عمر نے ثنا یوسف کو گولیاں مار دیں۔

یہ بھی  پڑھیں : ثنا یوسف کے قاتل کے طور پر شیئر کی جانیوالی تصویر کس نوجوان کی نکلی