ثنا یوسف کے قاتل کے طور پر شیئر کی جانیوالی تصویر کس نوجوان کی نکلی
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل کے طور پر ایک ایسے نوجوان کی تصویر شیئر کی جا رہی ہے جس کا اس پورے معاملے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
ساجی راجپوت نامی ایک فیس بک صارف کی تصویر لے کر کسی نے سوشل میڈیا پر شیئر کردی کہ یہ ثنا کا قاتل ہے۔ یہ تصویر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور لوگ اس نوجوان کو برا بھلا کہنے لگے۔
لیکن اب خود ساجی راجپوت نے وضاحت کی ہے کہ یہ ان کی تصویر ہے اور ان کا اس افسوسناک واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ثنا یوسف کے قتل کیس میں ملوث ملزم کا نام عمر عرف کاکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :مقتول ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے دوستوں کا بیان بھی سامنے آگیا