پشاور؛ دو سرکاری ملازمتیں کرنے والی خاتون افسر کے خلاف مقدمہ درج

Jun 04, 2025 | 01:23:AM
 پشاور؛ دو سرکاری ملازمتیں کرنے والی خاتون افسر کے خلاف مقدمہ درج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک رحمان) وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)  نے 2 سرکاری ملازمتیں کرنے والی خاتون افسر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ 
 ایف آئی اے کے انسدادِ بدعنوانی سرکل پشاور نے ایک سینئر خاتون سرکاری افسر کے خلاف دوہری ملازمت، مالی دھوکہ دہی، اعتماد شکنی اور غیرقانونی طور پر دو تنخواہیں وصول کرنے پر ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

 ایف آئی آر نمبر 22/2025، 3 جون 2025ء کو درج کی گئی، جس میں ملزمہ مسماۃ حاجرا سرور دختر غلام سرور خان، ڈپٹی ڈائریکٹر کمشنریٹ برائے افغان مہاجرین (CAR) خیبر پختونخواہ کو نامزد کیا گیا ہے۔ تحقیقات کے مطابق، ملزمہ نے ایک ہی وقت میں دو مختلف سرکاری اداروں   CAR اور پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB)میں خدمات انجام دیں اور دونوں سے تنخواہیں بھی وصول کرتی رہیں  جو کہ سول سرونٹس (کنڈکٹ) رولز 1964ء کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ساتھ ہی وہ ایران کی ویمن کرکٹ ٹیم کی کوچ بھی رہیں،ایف آئی اے کو CAR سے موصولہ دستاویزات اور PCB کی ویب سائٹ پر موجود شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ ملزمہ نے 2001ء تا 2008ء اور 2017ء تک تاحال دونوں جگہوں سے مالی فوائد حاصل کیے۔

ذرائع کے مطابق مقدمہ درج ہونے سے قبل ملزمہ یو کے فرار ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسافر بسوں کےکرایوں میں اضافہ واپس لینےکا فیصلہ