لاہور میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش، شام خوشگوار ہو گئی، مزید بارش کب ہو گی، میٹ ڈیپارٹمنٹ نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) لاہور میں آج دوپہر تک گرمی رہی لیکن اچانک بادل آئے اور شہر میں کہیں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہونے لگی۔
اب شام کو لاہور شہر میں افق پر بادل موجود ہیں۔ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی ہو رہی ہے۔
بارش سے پہلے شہر میں ٹمپریچر 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اب ٹمپریچر قدرے کم ہو گیا ہے۔
شہر کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 117 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
میٹ ڈیپارٹمنٹ کہہ رہا ہے کہ بارش وقفے وقفے سے جاری رہ سکتی ہے۔
پہلے کی گئی فورکاسٹ کے مطابق 6 جولائی تک شہر میں بارش کا امکان رہے گا۔
یہ بھی پڑھیئے: فیفا ورلڈ کپ کا بہترین میچ؛ ارجنٹینا نے کیپ وردی کو 2-3 سے شکست دے کر اپنا تاج بچالیا