کشیدگی ،سعودی اتحاد کی یمن کو وارننگ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)یمن میں سعودی عرب کی زیر قیادت اتحاد نے حوثی باغیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب کو نشانہ بنایا گیا تو بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمنی حوثیوں نے سعودی عرب پر یمنی فضائی حدود کی خلاف ورزیوں کا الزام لگایا تھا۔
حوثیوں کا کہنا تھا کہ خلاف ورزیاں جاری رہیں تو سعودی ہوائی اڈوں اور خشکی و سمندر میں واقع اہم تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے۔
جس پر اب سعودی اتحاد کا بیان سامنے آیا ہے
جس میں حوثیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تو بھرپور اور غیرمعمولی طاقت کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:’’امریکہ کبھی نہیں جھکے گا‘‘ڈونلڈ ٹرمپ کا مخالفین کو کھلا چیلنج